امجد صابری کے بھائی نے گرفتار کئے جانیوالے ملزموں کے متعلق پردہ اٹھا دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 08, 2016 | 17:07 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) کراچی میں شہید ہونیوالے معروف قوال امجد صابری کے بھائی طلحہ صابری نے کہا کہ اس سے قبل بھی بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کا متعدد بار اعلان ہو چکا ہے تاہم اصل لوگوں کی گرفتار ی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ صابری نے کہا کہ ہر بار قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے خبریں میڈیاکے ذریعے ہی ہمیں موصول ہوئی ہیں تاہم کسی حکومتی ادارے نے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے اصل قاتلوں کی گرفتاری کے حوال
ے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ اس سے قبل بھی متعدد افراد کو گرفتار کر کے اصل ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اصل قاتل سامنے لائے جائیں۔ طلحہ صابری نے کہا کہ اصل قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے ابھی بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی بے گناہ کو قتل کرنیکی ہمت بھی نہ کر سکے اور حکومتی دعوے کے مطابق اگر قاتل پکڑ لئے گئے ہیں تو پھر انہیں جلد ان کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ کوئی بھی ایسا قبیح گناہ کرنے سے قبل کئی بار سوچے اور اس سے بچے۔