آرمی چیف اہم ایشو کو منطقی انجام تک پہنچا کر جائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 16:44 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی رخصتی میں ابھی 15 دن باقی ہیں جبکہ ڈان میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کو نمٹا کر جائیں۔ ایک نجی ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی کمیشن یا کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ آ سکی چاہے وہ ملکی مفاد میں کتنی اہم کیوں نہ ہو۔ کسی اہم معاملے پر حکمران کمیٹی یا کمیشن اس معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کے تشکیل دیتے ہیں۔ ایک قومی اخبار کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اب متنازعہ خبر کا معاملہ سامنے آیا ہے،

اس پر حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے اور ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہونے میں 15 دن باقی ہیں۔ آرمی چیف کو چاہیے کہ وہ جانے سے قبل اس اہم ایشو کو منطقی انجام تک پہنچا کر جائیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص یا کوئی ادارہ پاکستان کی سلامتی کے بارے میں کوئی سازش نہ کر سکے۔