مہران کیلئے اب انتظار کی گھڑیاں ختم

2016 ,اکتوبر 24



اسلام آباد (شفق ڈیسک) پاک سوزوکی نے 2018ء تک اپنے نئے شاہکار کی لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ جسکے تحت اب سوزوکی 800 سی سی مہران کی جگہ 660 سی سی الٹو کا نئی ڈیزائن میں تبدیل کرنیکا اعلان کیا ہے۔ ان معلومات کا اظہار قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدوارمیں پاک سوزوکی کمپنی کے دورے کے دوران کیا گیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئے ماڈل کی لانچ پر عالمی معیار کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ سینٹ میں یہ وفد ہدایت اللہ، کلثوم پروین چوہدری تنویر اور خالدہ پروین پر مبنی تھا۔ وزارت و پیداوار کیجانب سے ایڈیشنل سیکرٹری شیر ایوب اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفسیر طارق چوہدری وفد میں موجود تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے نئے ماڈل کی لانچ کیلئے گاڑی کے پرزوں کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کمپنی کے دورے پر سوزوکی کے آئندہ مستقبل میں ہونیوالے منصوبے کے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں