پرویز مشرف کو بیان ریکارڈ کرانے پر نوٹس جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 14:05 شام

کراچی (شفق دیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سانحہ کار ساز پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی نیوز چینل کیمطابق سانحہ کارساز کی تحقیقات کرنیوالے سی ٹی ڈی کے افسر نے سابق صدر پرویز مشرف کو دفعہ 160کے تحت بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔ پرویز مشرف سے بیان بے نظیر کے دھمکی سے متعلق خط کے تناظر میں لیا جائے گا۔ بے نظیر بھٹو نے وطن آمد سے دودن قبل اس وقت کی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں مختلف افراد اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا بتا یا گیا تھا۔

خط میں لکھا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی جان کو خطرہ ہے۔