پاکستانی فنکار اب بھارت کے حق میں وجہ کیا ہے

2016 ,نومبر 22



کراچی (شفق ڈیسک) بھارتی فلموں سے فارغ ہونیوالے متعدد فنکاروں سے پاکستانی فلم میکرز نے رابطہ کیا اور انہیں آفر کی ہے کہ وہ ملکی مفاد میں پاکستانی فلموں میں کام کر کے انڈسٹری کو سپورٹ کریں اس وقت پاکستان کے معروف اداکار جو بھارتی فلموں میں کام کر رہے تھے۔ فواد خان کو ہندو انتہا پسند تنظیم کیجانب سے شدید مخالفت کے بعد وہاں سے واپس آنا پڑا، جسکے بعد پاکستانی فلم میکرز نے کہا کہ ہمارے ملک کے یہ فنکار پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، فلم میکرز کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں اپنے ملک میں کام کرکے انھیں زیادہ عزت اور شہرت ملی گی۔ بھارت میں شہرت حاصل کرنیوالے پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے گزشتہ دنوں ایک پاکستانی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ طلب کیا تھا۔ جس پر فلم انڈسٹری کے لوگوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا یہ افسوس ناک بات ہے کہ کوئی پاکستانی فنکار کسی بھی فلم میں کام کرنے کا اتنا معاوضہ طلب کرے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت اپنے ملک میں بنائی جانیوالی فلموں کوسپورٹ کرنا چاہیے جس کے بعد کسی بھی پاکستانی فلم پروڈیوسر نے ان سے رابطہ نہیں کیا جبکہ بھارتی فلموں میں کام کرنیوالے ایک اور پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر جو پہلے پاکستانی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پاکستانی فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ میں مہمان اداکار کے طور پر کام کیا تھا انہوں نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے فیصلہ کر لیا وہ پاکستان میں بننے والی دو فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان میں فلم بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں