پارلیمنٹ پر چوہوں کا قبضہ

2016 ,دسمبر 21



اسلام آباد (شفق ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس مہم کے دوران جون سے دسمبر تک 430 چوہے پکڑے جاچکے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بہتات کی وجہ چیمبرز کے ساتھ بنائے گئے کچن ہیں۔ ارکان اسمبلی کی جانب سے شکایت کرنے پر چوہے پکڑنے کی مہم شروع کی گئی۔ ذرائع کیمطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کودیا گیا ہے جو چوہے پکڑنے کامعاوضہ 900 روپے فی چوہا وصول کرتی ہے اور یہ کمپنی چوہوں کی تعداد اور انہیں پکڑنے کے طریقے کا ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔ کمپنی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ ساڑھے 6 لاکھ روپے سالانہ پر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں