ڈالر کی بڑھتی قیمت اوپن مارکیٹ ڈالر 107 روپے 60پیسے کیا وجہ ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 17:33 شام

کراچی (شفق ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار ہے۔ دو روز میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوکر 107 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 2روپے 75 پیسے ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کی شرح تبادلہ انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں عموما 50پیسے زیادہ ہوتی ہے لیکن آج کل یہ فرق تقریباً پونے تین روپے تک پہنچ چکا ہے جو تبادلہ مارکیٹ میں طلب ورسد کا توازن بگڑنے کی دلیل ہے۔ کرنسی ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کیمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی الیکشن جیتنے کے بعد ڈالرکی خریداری کا

سلسلہ شروع ہوا۔ اس میں بھارت کی طرز پر پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ متعارف کرائے جانے کی افواہوں اورڈالر کی سمگلنگ کی وجہ سے مزید تیزی آئی جو اس فرق کی بڑی وجہ ہے۔