ہری پور (شفق ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے صرف 40 فٹ بلند رہ گیا، پانی کے اخراج میں کمی کے باعث بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بند جبکہ صرف 4 یونٹ فعال ہیں، پیداوار کم ہو کر 300 میگاواٹ پر آگئی۔ تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1418 فٹ پر آگئی ہے، جو ڈیڈلیول 1378 فٹ سے 40 فٹ بلند ہے، اس طرح تربیلا ڈیم میں آب پاشی و بجلی کی پیداوار کیلئے موجود آبی ذخیرہ 40 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 18 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج بدستور 12 ہزار کیوسک ہے۔
alt="" src="https://www.samaa.tv/urdu/wp-content/uploads/sites/11/2016/12/6a-2.jpg" style="height:267px; width:400px" />
رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بند ہوچکے ہیں، صرف 4 یونٹ فعال ہیںِ جن سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

تربیلا ڈیم ذرائع نے بتایا کہ اس سال خشک سالی کے باعث ڈیم پانی سے نہیں بھر سکا، جس کی وجہ سے صوبوں کو آبپاشی کیلئے پانی کی فراہی میں کمی کا سامنا کر نا پڑے گا، جس کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔