کینسر میں مبتلا بچہ کراچی شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 28, 2016 | 17:37 شام

کراچی (شفق ڈیسک) لاہور اور پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتالوں کے کامیاب فلاحی منصوبوں کے بعد کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد کل رکھا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کیمطابق شوکت خانم کینسر ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب کل ہو گی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شریک ہونگے جبکہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ایک بچہ رکھے گا جس کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ
ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ہسپتال کی تعمیر کیلئے زمین کا عطیہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دیا تھا۔