اداکارہ نور ڈینگی بخار میں مبتلا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 18:33 شام

لاہور (شفق ڈیسک) پاکستان کی خوبرو فلمی اداکارہ نور ڈینگی وائرس کے بخار میں مبتلا ہوگئیں۔ ڈاکٹرز نے اداکارہ کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ پاکستانی فلم اسٹار نور کئی روز سے بخار میں مبتلا تھیں اور مسلسل طبیعت کی ناسازی پر انہیں طبی معائنے کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز نے اداکارہ کو ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد کچھ دن فلمی دنیا سے دور رہنے اور مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔