شراب کی جگہ آفٹر شیو لوشن کو شراب بنا کر فروخت کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 19:37 شام

ٹوبہ ٹیک سنگھ (شفق ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 40 افراد کی موت زہریلی شراب پینے سے نہیں ہوئی بلکہ ملزمان نے آفٹر شیو لوشن کو شراب بنا کر فروخت کر دیا جسکے باعث اموات ہوئیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اموات زہریلی شراب سے نہیں آفٹر شیو لوشن پینے سے ہوئیں، شراب فروخت کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی ملزم ساون اور عدیل سمیت پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے حراست میں لئے گئے ملزمان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا۔ ادھر زہری

لی شراب سے متاثرہ 26 افراد اب بھی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج ہیں۔ افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہونیوالے 34 افراد کی تدفین کردی گئی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سینٹ پیٹرز سکول میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونیوالوں کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی اور صوبائی اراکین اسمبلی سمیت لیگی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔