نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کا معاملہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 19:52 شام

لاہور (شفق ڈیسک) اٹارنی جنرل آف پاکستان نے نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے معاملے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اللہ کے نام پہ ان کا ٹرانسفر کر دو بابا، بھیک مانگنے سے منع کرنے پر بھکاری کی ٹریفک پولیس اہلکاروں کیخلاف درخواست تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان نے نامزد چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری آئی ٹی کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر میں وزیراعظم نواز

شریف کیساتھ 2 افراد کو بیٹھے دکھایا گیا ہے جس میں سے ایک شخص کو نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار ظاہر کر کے ان کی کردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ اصل میں وہ شخصیت اقبال ظفر جھگڑا ہیں۔ اٹارنی جنرل نے مطالبہ کیا ہے کہ نامزد چیف جسٹس کی کرکردار کشی کر کے انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ روزنامہ پاکستان اس تصویر کی حقیقت پہلے ہی منظرعام پر لے کر آ چکا ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو لے کر ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نئے چیف جسٹس کیساتھ وزیراعظم کی گہری دوستی ہے اور یہ یاری پاکستان پر بھاری ہے۔ذیل میں دئیے گئے لنک کر کلک کر کے آپ اس سے متعلق مکمل خبر پڑھ سکتے ہیں۔ اصل میں یہ تصویر جسٹس ثاقب نثار کی نہیں بلکہ لیگی رہنماء اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ہے اور اسے محض عدلیہ کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈے کا حصہ بنایا گیا۔