1948ء کے بعد پہلی بار پاکستان میں چاند کی روشنی اور سائز میں اضافہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 05, 2016 | 14:08 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) چاند کو ہر انسان پسند کرتا ہے اور خاص کر اس چاند کو بہت عرصے بعد نئی شکل میں نظر آئے۔ آپ بھی اگر ایسے چاند کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں جو گزشتہ 70 سال کے دوران پہلی بار طلوع ہونیوالا ہے تو تیاری کر لیجئے کیونکہ 14 نومبر کو یہ حیرت انگیز مظہر فطرت رونما ہونیوالا ہے۔ ویب سائٹ سائنس الرٹ کی رپورٹ کیمطابق 14 نومبر کو نظر آنیوالا چاند 1948ء کے بعد نظر آنیوالا سب سے بڑا چاند، یعنی سپرمون، ہو گا کیونکہ اس روز چاند کا زمین سے فاصلہ گزشتہ 70 سال کے دوران کم ترین ہو گا۔ یہ چاند معمول
سے 14 فیصد بڑا ہو گا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا اور اگلے 12 سال تک دوبارہ ایسا نظارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ اگرچہ 21 ویں صدی میں دوبارہ بھی سپر مون دیکھنے کو ملیں گے لیکن نومبر 14 کو نظر آنیوالے چاند جتنا بڑا اور روشن چاند پوری صدی میں دوبارہ نظر نہیں آئیگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کا سپرمون واضح ترین انداز میں دیکھنے کیلئے کوشش کریں کہ آپ کسی تاریک جگہ پر ہوں، جہاں مصنوعی روشنیاں زیادہ نہ ہوں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ چاند 14 نومبر کی رات پچھلے پہر اپنے عروج پر ہو گا۔ آپ کو یہ چاند دیکھ کرخوب مزہ بھی آئیگا اور یہ سپرمون آپ کو اپنی زندگی بھر یاد رہے گا۔