چھمب: انڈین فوجی سرحد پار کر کے پاکستانی حدود میں داخل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 30, 2016 | 19:04 شام

ماضی میں غلطی سے سرحد پار ہونے کے واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن پاکستانی حکام کے مطابق چھمب میں بھارتی فوجی کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا۔ تاحال پتہ نہیں چل سکا وہ فوجی اپنے کن ناپاک عزائم سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا کسی بھی خوفناک واقعے کے رونما ہونے سے پہلے اس فوجی کو پاکستانی فوجیوں نے اپنی حراست میں لے لیا ادھر بھارتی حکام نے مطالبہ کر دیا ہے کہ پاکستان فوجی کو بھارت کے حوالے کر دیں وہ غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستانی حدود میں چلا گیا اس نوجوان کا تعلق مہاراشٹریہ سے ہے