پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 12 فیصد اضافہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 19:24 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) اکتوبر 2016ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کے اسباب میں گاڑیوں کی فروخت میں ہونیوالا اضافہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔ عارف حبیب کی تجزیاتی رپورٹ کیمطابق اکتوبر 2016ء کے دوران 2.32 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر 2015ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2016ء کے دوران پٹرول کی فروخت میں 11فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 19 فیصد کا اضافہ ملک میں گاڑیوں کی فروخت اور بنیادی ڈھ

انچہ کی سہولتوں کیلئے بڑے منصوبوں کا آغاز اور تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی ہے۔ جبکہ رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران پٹرول کی فروخت میں 18 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں پٹرول کی کھپت میں اضافہ کی وجہ کاروں اور موٹر سائیکلوں اور درآمد کی گئی کاروں کی تعداد میں ہونیوالا نمایاں اضافہ ہے۔ پٹرول کی قیمت میں کمی بھی اس کی کھپت میں اضافہ کا ایک بنیادی سبب ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کیمطابق موٹر سائیکلز ملک میں فروخت ہونیوالے پٹرول کا 55 فیصد حصہ صرف کرتے ہیں۔ جنریٹرز کے استعمال میں ہونیوالا اضافہ بھی پٹرول کی فروخت کا ایک اہم سبب بنا ہے۔ رپورٹ کیمطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ملک میں 2.236 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔