دبئی فاروق ستار کا پرویز مشرف اور عشرت العباد سے ملاقات پر انکار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 15:48 شام

کراچی (شفق ڈیسک) دبئی سے پاکستان پہنچنے پر فاروق ستار کہتے ہیں کہ پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی نہ عشرت العباد خان سے۔ وقت آ گیا ہے کہ الزامات کی سیاست کو ماضی میں دفن کر دیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ایک روزہ دورے کے بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ میڈیا سے ائرپورٹ پر بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر عشرت العباد خان سے ملاقات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک مستحکم ہے۔ اس کا ثبوت 2018ء کے انتخابات میں دیں گے۔