عاطف اسلم لڑکی کو بچا کر ہیرو بن گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 16, 2017 | 15:32 شام
کراچی (شفق ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ کے دوران نوجوانوں کی جانب سے ہراساں کی جانیوالی لڑکی کو بچالیا، ۔معروف گلوکار عاطف اسلم نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران اوباش نوجوانوں کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کنسرٹ کے دوران اگلی صفوں میں کھڑے نوجوان ایک لڑکی کو ہراساں کرنے لگے جس پر عاطف اسلم پرفارمنس روک کر نوجوانوں کے قریب گئے اور انہیں لمبا لیکچر دے ڈالا، وہ بولے کہ کیا تم لوگوں نے پہلے کبھی لڑکی نہیں دیکھی؟گلوکار نے مزید کہا کہ یہ تمہاری ماں اور بہن بھی ہوسکتی تھی۔ عاطف نے اس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو بلا کر لڑکی کو محفوظ جگہ پہنچانے کی ہدایت کی، جس پر باؤنسرز خاتون کو لے کر چلے گئے۔