لاہور (شفق ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپنے حلقے کے دورے پر پہنچے جہاں بدمزگی ہو گئی۔ مسائل کے ستائے شہریوں نے سپیکر کو کھری کھری سنا دیں۔ حامیوں نے بپھرے شخص کو بڑی مشکل سے قابو کیا۔ حلقے کے عوام ایاز صادق کے خلاف پھٹ پڑے اور مسائل کے ستائے شکایات لے کر پہنچ گئے میڈیا ٹاک کے دوران ہی شکوے کرنے شروع کر دیئے۔اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ بنیادی ضروریات کے مسائل راتوں رات حل نہیں ہو سکتے۔ پریس کانفرنس کے دوران مداخلت کرنیوالے شخص کو تو ایاز صادق کے حامی فوری طور پر دور لے گئے لیکن مقامی
افراد سپیکر قومی اسمبلی کے گرد جمع رہے، جسکے بعد ایاز صادق نے رحمان پورہ کا دورہ بھی کیا۔