بلڈ ڈونیشن موبائل ایپلیکیشن متعارف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 13, 2016 | 18:23 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) ایمرجنسی کی صورت میں مریض کیلئے خون کا انتظام کرنا مشکل ہو جاتا ہے اسی مشکل کو آسان بنانے کیلئے نجی آئی ٹی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلی بلڈ ڈونیشن موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی ہے۔ بلڈ بنک پاکستان موبائل ایپلی بنانے والوں کے مطابق وہ مستقبل میں لوگوں کی آسانی کیلئے اردو میں ایپلیکیشن متعارف کرائیں گے بلڈ بنک پاکستان موبائل ایپلی کیشن نے خون عطیہ کرنے والے اور ضرورت مند کے درمیان رابطہ آسان بنا دیا ہے جس سے کئی لوگ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں سوشل میڈیا اور موبائل فو

ن پر اکثر ایسے پیغامات تو سب ہی کو ملتے ہیں کہ خون عطیہ کی ضرورت ہے، ڈونر جلد رابطہ کریں اسی ضروتر کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی آئی ٹی کمپنی نے بلڈ بینک پاکستان کے نام سے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے۔ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بلڈ ڈونر خود کو رجسٹر بھی کرا سکتے ہیں، ساتھ ہی بوگس ڈونرز سے بچنے کیلئے ایپلیکیشن میں تصدیق کا عمل بھی موجود ہے۔ اس ایپلی کیشن میں پاکستان بھر کے بلڈ بنکوں کے نمبر بھی موجود ہیں۔