گاڑیوں کی فروخت میں 19 فیصد کمی جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت 93 فیصد بڑھ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 20:43 شام

کراچی (شفق ڈیسک) اکتوبر میں گاڑیوں کی فروخت گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں انیس فیصد کم ہو گئی۔ گذشتہ ماہ پندرہ ہزار نو سو اٹھاسیگاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گذشتہ سال اکتوبر میں ہی انیس ہزار سات سو انتیس گاڑیاں فروخت ہوئیں تھی۔ دوسری جانب ٹریکٹروں کی فروخت میں ترانوے فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں ملت ٹریکٹرز کی فروخت میں چوراسی فیصد جبکہ الغازی ٹریکٹرز کی فروخت میں ایک سو بیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال پنجاب کے بجٹ میں ٹیکسی اسکیم ختم کیے جانے کے نتیجے م

یں گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹریکٹر کی فروخت میں اضافہ کسان پیکیج کے باعث ہوا۔