راولپنڈی میں بڑی کارروائی، داعش کا دہشتگرد ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 15:40 شام

راولپنڈی (شفق ڈیسک) راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کیمطابق دہشتگرد سے مبینہ مقابلے میں 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے ترجمان کیمطابق ہلاک ہونیوالا دہشتگرد احسان ستی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ نجی ٹی وی کیمطابق دہشت گرد کا تعلق داعش سے ہے۔ دہشتگرد کے قبضے سے آئی ای ڈی، رائفل، پستول اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔