شیخ رشید کا اعتراف ، پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ،

2020 ,جنوری 31



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے اور موجودہ دورہ حکومت میں ریلوے خسارہ ختم ہونا ممکن نہیں۔ اسکے علاوہ شیخ رشید نے تیز گام حادثے سے متعلق رپورٹ بھی مسترد کر کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ریلوے خسارہ کیس میں چیف جسٹس نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ریلوے میں کوئی چیز درست نہیں چل رہی اور اس سے زیادہ کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں، ریلوے والا روز حکومت گراتا اور بناتاہے، لیکن وزارت سنبھال نہیں پا رہے، ریلوے کا پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں