کراچی (شفق ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی چہلم کے سلسلے میں 20 اور 21 نومبر کیلئے لگائی گئی ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔