انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پاکستان جنوبی ایشیا کا پرکشش ترین ملک قرار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 15:22 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) شفق رپورٹ کیمطابق ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے تحقیقی اور اشاعتی ادارے ’’ایمرجنگ مارکیٹس‘‘ نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قرار دیا ہے جبکہ ایمرجنگ مارکیٹ ایوارڈ دینے کی تقریب واشنگٹن میں منعقد ہوئی جہاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایوارڈ وصول کیا۔ بین الاقوامی ادارے کیجانب سے ایوارڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، توانائی اور ٹرانسپورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری پر دیا گیا جبکہ گزشتہ روز اسی ادارے کیجانب

سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی 2016ء کا جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا تھا۔