اسلام آباد (شفق ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی پر بننے والی فلم چلے تھے ساتھ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کیمطابق یہ فلم پاکستانی لڑکی اور ایک چینی لڑکے کی محبت پر مبنی ہے۔ اس کے ڈائریکٹر عمر عادل ہیں جبکہ اس میں مرکزی کردار بین الاقوامی اداکار اور فلم ساز کینٹ ایس لیونگ نبھا رہے ہیں۔ یہ انکی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ انکے مد مقابل ہیروئن کا کردار سائرہ شہروز ادا کر رہی ہیں۔ پاکستانی میں 45 روزہ شوٹنگ کے بعد واپس بیجنگ پہنچنے پر انہوں
نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ واپس اپنے دوسرے گھر آ گیا ہوں۔ پاکستان میں شوٹنگ کا تجربہ میرے لئے انتہائی خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔ میں ان خوبصورت دنوں کو کبھی بھلا نہیں پاؤں گا۔ اس فلم کی پروڈیوسرز بینش عمر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر شیخ شیراز مبشر ہیں۔ دیگر کاسٹ میں اسامہ طاہر، ظلے سرحدی، بہروز سبزواری، منشا پاشا، فارس خالد اور شمیم شامل ہیں۔فلم 2017ء میں ریلیز ہو گی۔