2019 ,ستمبر 5
لاہور (شفق رپورٹ) معروف پاکستانی اداکار عابد علی انتقال کرگئے، ان کے اہل خانہ نے ان کے نجی
ہسپتال میں انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
عابد علی کو یرقان کی شکایت پر ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں جگر کے کینسر کی تشخیص کی، جس کے بعد وہ لاہور اور پھر کراچی میں زیر علاج رہے۔
عابد علی کی بیٹی اداکارہ رحمہ علی نے انسٹا گرام پر اپنے والد کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اوریہ بھی لکھا کہ ’میرے ہاتھوں میں میرے باپ نے اپنی آخری سانسیں لیں، مجھے افسوس ہے کہ میں اس وقت کال ریسیو نہیں کرسکتی، لیکن اس بات کی میڈیا کیلئے تصیدیق کرتی ہوں کہ وہ انتقال کرگئے ہیں۔‘
گزشتہ دنوں رحمہ علی نے والد کے ساتھ انسٹاگرام سٹوری میں لکھا تھا کہ ’پاپا گزشتہ دو ماہ سے شدید بیمار ہیں۔ تمام تر علاج اور ادویات بروکار لائی گئی ہیں، تسبیح اور سورہ رحمان کا ورد بھی کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اب حتمی رائے دے دی ہے کہ وہ ان کی زندگی بچانے کے لیے کچھ بھی نہیں کرسکتے‘۔