پاکستان نے بھارتی درندگی پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 16



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) دنیا کی بڑی طاقتوں اور اسلامی ممالک نے وزیراعظم نے عمران خان پر زور دیا ہے کہ وہ نریندر مودی سے متلعق اپنا لہجہ نرم رکھیں، دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیساتھ بیک چینل مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے بیک چینل مذاکرات سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کو اٹھائے اور مقبوضہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو بحال کرے۔
رپورٹ کیمطابق وزراعظم عمران خان، مودی کے  آر ایس ایس کیساتھ رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں نازی جرمنی کے لیڈر ایڈولف ہٹلر سے تشبیہہ دیتے ہیں۔ جس پر مودی نے ٹرمپ سے ٹیلی فونک ربطہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے متعلق شکایت بھی کی ہے۔ لیکن اب مقبوضہ کشمیر پر کرفیو لگنے پر پاکستان بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں