پاکستان بمقابلہ سری لنکا: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,اکتوبر 7



لاہور (شفق رپورٹ) قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے183 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے۔ سری لنکا نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔ گرین شرٹس 147 رنز بنا کر آل ٹیم آوٹ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں