فرانس میں پاکستانی خاتون نے بھی ملک کا نام روشن کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 19:30 شام

فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستانیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ فرانس میں پاکستانی خاتون تبسم سلیم میڈم ایلیگینٹ 2017منتخب ہوگئی ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ گاہے بگاہے ملک کا نام روشن کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ایسی ہی ایک مثال منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والی تبسم سلیم ہیں جو فرانس میں میڈم ایلیگینٹ 2017 کا خطاب اپنے نام کرچکی ہیں۔فرانس میں ہر سال مس ایلیگینٹ اور میڈم ایلیگینٹ انٹرنیشنل کے نام سے ایک مقابلہ کرایاجاتا ہے جس میں خوبصورت مگر نفیس خواتین کا انتخاب انتہائی عمدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایونٹ فحاشی سے پاک ہوتا ہے اور اسی وجہ سے فرانس میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تبسم سلیم نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی اور میڈم ایلیگنٹ 2017کا ٹائٹل سجا کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔