ایسا فیصلہ دیں گے کہ۔۔پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے فاضل جج نے سب کی غلط فہمیاں دور کر دیں، کیا ریمارکس دے دئیے؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 11:25 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)پانامہ کیس پر ایسا فیصلہ دیں گے جو صدیوں تک بطور مثال پیش کیا جا رہا ہے گا، جسٹس اعجاز افضل خان کے اورنج لائن میٹرو ٹرین لائن پروجیکٹ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس۔پاکستان کے معروف انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے رکن جسٹس اعجاز افضل خان نے سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین لائن پروجیکٹ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ

 ”پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا متوقع فیصلہ ایک ایسا قانون ثابت ہو گا جس کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا“۔اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے وکیل خواجہ احمد حسن کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج صاحبان یہ سمجھتے ہیں کہ پانامہ کیس پر متوقع فیصلہ ایسا ہو گا جس پر 20سال تک کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔