پاناما کیس کا فیصلہ کب آئے گا؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایسی بات کہہ دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 18:26 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ) ایک ڈنر پر ایک صحافی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ صاحب اور سے دریافت کیا کہ پانامہ کا فیصلہ کب تک آئے گا؟ جس پر جسٹس عظمت سعید نے جو کہا اس سے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ میں نام نہیں لے سکتا لیکن ایک ڈنر پر ایک صحافی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ صاحب سے دریافت کیا کہ پانامہ کا فیصلہ کب تک آئے گا؟ جس پر جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ دیکھیں میں یہ سویٹ ڈش کھا رہا ہوں اورآپ مجھے یہ ک

ھانے دیں، کیونکہ یہ کھانے کا وقت ہے، جب بھی سب چیزیں فائنل ہو جائے گی تو آ جائے گا، فیصلے میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ صابر شاکر نے بتایا کہ جسٹس آصف سعید کا کہنا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ آنا اب ہفتوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے ۔ جس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ آئندہ ہفتے آ جائے گا۔ صابر شاکر نے کہا کہ پانامہ کیس میں کلین چٹ نہیں دی جائے گی۔