برلن : چڑیا گھر میں پانڈا کی7ویں سالگرہ منائی گئی

2017 ,جولائی 17



برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن کے چڑیا گھر میں پانڈا کی 7 ویں سالگرہ منائی گئی ، اور جیاؤ چنگ کو مزے مزے کے کھانے دیئے گئے۔ ۔ جیاؤ چنگ چند ماہ پہلے برلن کے چڑیا گھر لایا گیا ہے ۔اس کے نگرانوں نے اس کی سالگرہ کے لئے گاجر اور سیب سے بنا خصوصی کیک تیار کیا تھا ۔ جیاؤ نے مزے لے لے کر کیک کھایا اور پھر اپنی پسندیدہ غذا بانس کھانے لگا ۔ پیٹ بھرتے ہی اسے نیند آ گئی ، سالگرہ منانے کے لئے بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر پہنچی ۔ 

متعلقہ خبریں