یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے اور ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 13, 2017 | 07:41 صبح
راولپنڈی (مانیٹرنگ ) اس بار 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقاریب کو مزید چار چاند لگنے جا رہے ہیں کیونکہ یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے بھی شریک ہونگے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس سال یوم پاکستان کے موقع پرپاک آرمی کے ساتھ پریڈ میں چینی فوجی دستے بھی شریک ہونگے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا ۔
یوم پاکستان پریڈ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی ۔