فخش گیم سے بات طلاق تک پہنچ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 19:31 شام
پیرس (شفق ڈیسک) فرانس میں ایک شوہر نے اپنی بیگم کا پرس کھول کر دیکھا تو اندر موجود ایک کاغذ نظر آیا۔ جب اس نے کاغذ نکال پر پڑھا تو اس پر ایسی شرمناک تحریر لکھی تھی کہ شوہر کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ 43 سالہ سابق بینکار میرک گروسجین کی بیوی میزی بربیری کے پرس سے برآمد ہونے والے کاغذ پر فحش جملے لکھے تھے جو دراصل ایک جنسی گیم تھی جو وہ ایک ہوٹل میں اپنے محبوب کے ساتھ کھیلتی رہی تھی۔ یہ گیم جس کاغذ پر کھیلی گئی تھی اس پر ہوٹل کا نام موجود تھا۔ بیوی کی بے وفائی کا انکشاف میرک پر بجلی بن کر گرا اور اس نے کاغذ اپنی بیوی کو دکھاتے ہوئے اس کے متعلق پوچھا تو وہ صاف مکر گئی اور کہا کہ میں یہ گیم اپنی ایک خاتون دوست کے ساتھ کھیلتی رہی ہوں۔ بربیری نے اپنی دوست سے ملنے کی جگہ بھی مختلف بتائی۔ میرک نے گاڑی کا کمپیوٹر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ بربیری واقعی اس ہوٹل گئی تھی جس کا کاغذ اس کے پرس سے برآمد ہوا تھا۔ اس سے صاف ظاہر ہو گیا کہ وہ جھوٹ بول رہی تھی۔ بعد ازاں میرک نے اس کا فون چیک کیا تو اس میں بھی اس کے محبوب کے پیغامات موجود تھے جن میں اس نے اسے ہوٹل بلایا تھا۔ اس کے بعد جب میرک نے بربیری کی ای میلز چیک کرنے کیلئے اس کا لیپ ٹاپ اٹھانا چاہا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر میرک نے اسے دو ہاتھ رسید کر دیئے۔ اس پر بربیری نے پولیس کو اطلاع دے دی اور جھگڑا عدالت میں پہنچ گیا۔ بربیری کے چہرے اور کلائی پر خراشیں بھی آئی تھیں جس پر زیریں عدالت نے میرک کو 8 ہفتے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ تاہم ہائیکورٹ میں جب بربیری نے اپنے معاشقے کا اعتراف کر لیا تو عدالت نے میرک کی قید کی سزا ختم کر دی۔ اب دونوں نے طلاق کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔