ایفل ٹاورکی سیڑھیوں کی نیلامی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 14:10 شام

پیرس (شفق ڈیسک) فرانس کی پہچان ایفل ٹاورکی قدیم سیڑھیوں کی نیلامی کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ انیس ویں صدی کی بل کھاتی نایاب سیڑھیاں آئندہ ہفتے نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی۔ پیرس کے ایکسپوژن یونیورسیلے میں رکھی گئی سفید سیڑھیاں 1889ء میں ایفل ٹاور کا حصہ بنیں، 100 سال بعد ٹاور کی تزین نو کے دوران ان سیڑھیوں کو نکال کر انہیں ٹکڑوں میں تقسیم کردیا گیا۔ یادگاری سیڑھیوں کا ایک حصہ اس سے قبل 2009ء میں نیلام کیا جاچکا ہے، 15 سیڑھیوں پر مشتمل یہ حصہ پیر کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔ منتظمین نے سیڑھیو

ں کی 20 سے 30 ہزار یورو میں فروخت کی امید ظاہر کی ہے۔ جبکہ پیرس میں شائقین کیلئے اس حصے کو نمائش کیلئے بھی پیش کیا گیا ہے، اس حصے کی لمبائی دو اعشاریہ چھ میٹر ہے۔