اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کس سے ہوگی؟ اندر کی بات منظر عام پر

2017 ,جولائی 1



ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بگاڑ پیدا نہیں کر سکتی۔ مجھے اور میرے کام کو جو سمجھے اور حمایت کرے گا اسی سے شادی کروں گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا شادی اور کیریئر دو مختلف چیزیں ہیں، فلم انڈسٹری کیلئے وقت میرے کام کا حصہ ہے اور یہ سب کسی کیلئے ہینڈل کرنا آسان نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا جومجھے اور میرے کام کو سمجھے اور حمایت کریگا میں اسی سے شادی کروں گی۔ انہوں نے کہا میں گھر اور کام میں فرق کو سمجھتی ہوں اور انکو ساتھ لے کر چلنا جانتی ہوں۔

متعلقہ خبریں