آسمان پر اڑنے کی شوقین ننھی پری

2017 ,اگست 3



نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک): یوں تو آپ نے کئی پائلٹس کو جہاز اُڑاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی جہاز اُڑانے کے شوقین ہیں اور اسٹنٹ دکھانا بھی خوب جانتے ہیں۔ یقین نہی تو ویڈیو میں نظر آنے والی ایڈونچر کے شوقین اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو کسی ماہر پائلٹ کی طرح نہ صرف جہاز اُڑا رہی ہے بلکہ کرتب بھی پیش کر رہی ہے۔

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی بچی کو آسمان پر اُڑنے کا شوق چڑھا تو اپنے پاپا کے ساتھ جہاز میں بیٹھی اور خود جہاز کو کنٹرول کرتے ہوئے نہ صرف آسمان کی سیر کی بلکہ کرتب بھی خوب دکھائے ۔

خطروں کی کھلاڑی ننھی پری اس دوران نہ تو گھبرائی نہ ہی خوفزدہ ہوئی بلکہ اس ایڈونچر کو خوب انجوائے کیا۔

متعلقہ خبریں