خوشبو بکھیرنے والی شاعرہ کی برسی آج منائی جارہی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 05:58 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی22 ویں برسی آج (پیر کو) منائی جائے گی، ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور شاعرہ پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پروین شاکر24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، اپنی منفرد شاعری کی کتاب خوشبو سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔پروین شاکر 26 دسمبر 1994کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئی تھیں۔