بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینے کیلئے پیمرا بھی میدان میں آگیا ، انڈین ٹٰی وی چینلز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

2016 ,اکتوبر 1



لاہور: بھارت کی جانب سے پاکستانی ڈرامے بند کیے جانے کے بعد پیمرا بھی متحرک ہوگیا اور پاکستان میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم) کے ذریعے چلنے والے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چئیرمین پیمرا ابصارعالم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں چئیرمین پیمرا نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ چئیرمین پیمرا نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیمرا کی جانب سے غیر قانونی بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے حکومت پنجاب اس ضمن میں پیمرا کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی۔ شہباز شریف نے بڑے شہروں میں پیمرا کے دفاتر کے قیام کے لئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ خبریں