کتنے فیصد عوام نے نوازشریف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی حمایت کردی، نیا سروے سامنے آگیا

2019 ,نومبر 15



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) گیلپ پاکستان کس تازہ ترین سروے، کتنے فیصد عوام نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی نیا سروے سامنے آگیا  53 فیصد لوگوں نے قائد مسلم لیگ ن کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حمایت کی جبکہ 44 فیصد اس کے مخالف، گیلپ پاکستان کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا ہے جس میں عوام سے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سوال کیا گیا۔
سروے میں 53 فیصد لوگوں نے اس بات کی حمایت کی کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ جبکہ عوام کی بڑی تعداد یعنی 44 فیصد نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی مخالفت بھی کی۔ تاہم جہاں ایک جانب اس حوالے سے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، وہیں دوسری جانب اس حوالے سے حکومت اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں