وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی جوانی کی تصویر نے دھوم مچا دی، چائے والے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 02, 2016 | 04:47 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت یوسف صلاح الدین نے اپنے فیس بک پیج پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں آج کے سخت سیاسی مخالف  بہترین دوستوں کی صورت میں کھڑے ہیں  ۔یوسف صلاح الدین نے اپنی پوسٹ میں جو تصویر شیئر کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شادی کی ہے، اس موقع پر پرویز خٹک کی بائیں جانب موجودہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی موجود ہیں۔آج بے شک دونوں شخصیات ایک دوسرے کی سیاسی مخالف کرتی نظر آتی ہیں لیکن شادی کی پر مسرت تقریب کی گ

روپ فوٹو واضح طور پر یہ بتا رہی ہے کہ پرویز خٹک اور چوہدری نثار میں کبھی بہترین دوستی ہوا کرتی تھی۔(ش س۔ع)