حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا

2019 ,اکتوبر 31



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کر دیا ہے، وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل، مٹی کا تیل سستا کر دیا ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 56 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 39 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ ۔پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے24 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔
 اب وزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری منظور کرلی ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں