موبائل فون کو جلد از جلد چارج کرنے کا انقلابی طریقہ منظر عام پر آگیا ، آپ بھی جانیے

2017 ,اپریل 23



لاہور (ویب ڈیسک) موجودہ دور سمارٹ فون کا ہے ، سب کے پاس سمارٹ فون موجود ہیں ۔ مصروف زندگی اور اس کا بڑھتا ہوا استعمال اجازت نہیں دیتا کہ زیادہ وقت کیلئے چارجنگ کی جائے ۔ تو کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے سمارٹ فون کو کم وقت میں زیادہ چارج کیا جاسکے ؟

سب سے پہلے اپنے فون کو ایئرپلین موڈ پر ڈالیں ، اس سے آپ کی تمام ایپلی کیشنز بند ہو جائینگی ، ساتھ ہی وائی فائی سگنلز اور بلیو ٹوتھ ڈیوائسز بھی ڈس کنیکٹ ہو جائینگے ۔ یہ تمام چیزیں زیادہ بیٹری خرچ کرتی ہیں اسکے بعد ایک آئی پیڈ یا ٹیبلٹ کا وال چارجر لیں یہ دیگر چارجر کے مقابلے میں زیادہ بجلی فی سیکنڈ ایمپئیر آپکے فون تک پہنچاتا ہے ۔ کمپیوٹر یو ایس بی پورٹ 0.5 ایمپئیر، فون چارجر 1.0 ایمپئیر جبکہ ٹیبلٹ چارجر 2.1 ایمپئیر بجلی فراہم کرتا ہے ۔ ٹیبلٹ چارجر پانچ منٹ میں 10 فیصد بیٹری چارج کریگا جبکہ کوئی عام چارجر 5 منٹ میں صرف 3 یا 5 فیصد بیٹری چارج کرتا ہے ۔ اگر آپ اپنا فون زیرو سے 100 فیصد چارج کرتے ہیں تو آپ کا تقریباً ایک گھنٹہ بچ جائیگا لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا فون کتنا پرانا ہے اور آپ اپنی بیٹری کا کتنا خیال رکھتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں