پی آٗئی اے کا ایک طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،وزیراعظم کی پرواز بھی متاثر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 13:00 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ)بینظیر ایئر پور ٹ پر دوران لینڈنگ طیارے کے پہیے جام ہونے کے باعث رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور وزیراعظم کی پرواز کا رخ بھی کامرہ ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے رن وے پرایک 4:55فلائٹ نے لینڈ کیا ،لینڈنگ کے بعد طیارے کے پہیے جام ہوگئے جس کے باعث ایئرپورٹ حکام کی جانب سے رن وے کو 5:30تک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ،رن وے بند ہونے کے باعث تمام پروازوں کے رخ دوسرے ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیئے گئے تاہم

وزیراعظم نوازشریف بھی لاہور سے اسلام آباد جار ہے تھے اور ان کے طیارے کو بھی لینڈ کرنے کی اجازت نہ مل سکی اور کامرہ ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔