پی آئی اے کی پرواز میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا سرپرائز، مسافر ششدر

2017 ,اگست 14



 
کراچی( مانیٹرنگ رپورٹ ) پی آئی اے کی پرواز پی کے 308میں مشہور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سبز ہلالی پرچم میں ملبوس ہوکر مسافروں کے سامنے ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کر انہیں خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ ملک بھر میں پاکستان کا 70 واں جشن آزادی نہایت جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے، اس موقعے پر پاکستانی فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں اور ملک کی خوشیوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔ 
یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے مسافروں کو ایک ایسا سرپرائز دیا کہ لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ روز خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن کو جشن آزادی کے موقع پر ملی نغمہ گانے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے دورانِ پرواز پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کرسماں باندھ دیا۔  پی آئی اے انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن کی طیارے کے اندر لائیو پرفارمنس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

متعلقہ خبریں