خفیہ ہاتھ نے پی آئی اے کو بیچنے کو واضح طور پر لوازمات پورے کردیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 17:31 شام

کراچی(مانیٹرنگ) قومی ایئرلائن کا شیڈول بدنظمی کا شکار ہوگیاہے۔ پی آئی اے کا ادارہ ان دنوں مشکلات کا شکار ہے۔پی آئی اے کی ایک ایئربس اے320 طیارہ ابوظہبی میں گراؤنڈ کردی گئی ہے۔ پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ وزیراعظم کےلیے مخصوص ہے۔ دوسرا بوئنگ 777 وزیراعظم کیلئے اسٹینڈ بائی کردیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ ابوظبی تا کراچی پرواز پی کے238 تقریبا 76 گھنٹے تاخیرکاشکار ہے۔ ادھر کراچی تاسکھر پی کے536 دو گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی جبکہ ملتان تا جدہ پی کے739 بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔ پی آ

ئی اے کی جدہ سےلاہور پی کے 760 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ پیرس تا لاہور پروازپی کے 734 ڈھائی گھنٹےتاخیرکاشکار ہوچکی ہے۔