حویلیاں حادثہ : جان بحق افراد کی شناخت ہو گئی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 06:52 صبح

حویلیاں (ویب ڈیسک)حویلیا ں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کی بائیو میٹرک شناخت کرلی گئی ہے۔تین افراد کا تعلق چترال ایک کا روالپنڈی اور ایک کا ڈیرہ غازی خان سے تھا۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں اب تک 5 افراد کی بائیو میٹرک سے شناخت ہوپائی ہے ۔ تین افراد فرید عزیز ، محمد نواز اور محمد تکبیر کا تعلق چترال سے تھا ۔ ایک مسافر سمیع ڈیرہ غازی خان اور احسن غفار راولپنڈی کا رہائشی تھا ۔ ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کی سہولت نہیں اس لیے لاشوں کو شناخت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب ایوب میڈیکل کمپلکس کی انتظامیہ کے مطابق طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کو اسپتال میں رکھا گیا ہے ،تمام میتوں کوبین الاقوامی قوانین کےمطابق پیک کردیاگیا اور میتیں پمزاسپتال اسلام آبادسےورثاکےحوالےکی جائیں گی۔واضح رہے کہ چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی جس سے معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے