کس ملک کے فائٹرز نے پی آئی اے جہاز کو گھیرے میں لے لیاو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 07, 2017 | 18:54 شام

ندن ۔(مانیٹرنگ) پاکستان کی قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز757 میں بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اسے برطانیہ کے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔لینڈنگ کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے پی آئی اے کے طیارے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی لینے کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ طیارے میں 150 کے قریب مسافر سوار ہیں۔ جہاز میں بم کی اطلاع ایک فون کے ذریعے دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے لندن جانے و

الی پی آئی اے کی پرواز757 میں بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اسے برطانیہ کے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز کو ہیتھرو ایئرپورٹ جاناتھا ۔ سٹیشن مینجر کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے 30 منٹ قبل طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ہیتھرو ایئرپورٹ کی بجائے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ جہاز میں بم کی اطلاع ایک فون کے ذریعے دی گئی تھی۔ لینڈنگ کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے پی آئی اے کے طیارے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی لینے کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ طیارے میں 150 کے قریب مسافر سوار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ طیارے کو رائل ایئر فورس کے ٹائیفون لڑاکا طیارے نے اپنی حفاظت میں اتارا۔