قومی ایئرلائینز کی حالت مزید بگڑ گئی،کسی وقت بھی جنازہ اٹھ سکتا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 18:41 شام

کراچی (مانیٹرنگ) پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے مختلف ملکی اور غیر ملکی بینکوں سے 13 کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کرلیا ہے جس کے بعد ادارے پر مجموعی قرضے کا حجم 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو قرض فراہم کرنے والے پاکستانی بینکوں میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ سنگاپور کا بینک ‘کریڈٹ ساس سنگاپور’ شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘قرض سے حاصل کی گئی مذکورہ رقم ادارے کے جنرل ورکنگ کیپٹل کی ضر

وریات اور مسافروں کیلئے دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کی جائے گی۔

تاہم پی آئی اے کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایاکہ حال ہی میں حاصل کیا جانے والا قرضہ سابقہ قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے استمعال کیا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں لیے گئے قرضے کے ساتھ ہی پی آئی اے کے مجموعی قرضے کا حجم 329 ارب روپے یا 3 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ادارے کو سالانہ اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے اور سال 2015 میں قومی ایئر لائن کو 32 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔