گل کھلاتی پی آئی اے کے جہاز کے انجن سےجدہ میں شعلے اٹھنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 05:08 صبح

جدہ(مانیٹرنگ )جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایئرپورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم پی آئی اے کا عملہ اس سے لا علم رہا لیکن ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھ کر فوری فائربریگیڈ کو اطلاع دی ۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے آگ کے باعث خراب ہونے والے پرزے کراچی سے ایک دوسری پرواز کے ذریعے جدہ روانہ

کر دیئے گئے ہیں ۔